لاہور (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیش گئی کی ہے کہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں آئندہ24 گھنٹے کے دوران بوندا باندی یا ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ کراچی سمیت زیریں سندھ میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔
جبکہ بالائی سندھ میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کو لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں درجہ حرارت38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
روہڑی اور دادو میں 37 نوابشاہ اور چھور میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ حیدرآباد میں 34 بدین اور مٹھی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 31.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔