کراچی (جیوڈیسک) کراچی نئے مالی سال کے پہلے کاروباری ہفتے کراچی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار ایک سو بہتر پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام اور چین کے دورے میں اقتصادی معاہدوں کے پیش نظر کراچی سٹاک مارکیٹ میں بھرپور سرمایہ کاری دیکھی گئی۔
کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہفتے کے دوران پانچ اعشاریہ چھ فیصد اضافے سے بائیس ہزار ایک سو اٹہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ اوسط کاروباری حجم ستائیس فیصد اضافے سے چھبیس کروڑ چھبیس لاکھ شیئرز یومیہ پر پہنچ گیا۔