گڈ گورننس کے دعویداروں نے اپنے خدمت گاروں کو اہم عہدے دیکر ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ ن بھی دوسری پیپلز پارٹی ہے، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنماء روحیل اکبر نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے دعویداروں نے اپنے خدمتگاروں کو اہم عہدے دیکر ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن بھی دوسری پیپلز پارٹی ہے جس نے آتے ہی ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا کر دیا ہے اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے سے تباہ شدہ ادارے پی آئی اے میں اپنے خدمتگاروں کو اہم ذمہ داریاں دیکر اسکا مزید بیڑہ غرق کردیا گیا ہے۔

جبکہ پاکستان اسٹیل ،ریلوے اور دیگر قومی اداروں کو بھی تباہی کے دھانے تک پہنچاکر نجکاری کردی جائیگی کیونکہ آئی ایم ایف سے قرضہ اسی شرائط پر ملاہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں مہنگائی کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور اب غریب انسانوں کی خودکشیوں سے ملک میں غربت ختم ہو جائیگی۔