بھمبرکی خبریں 6.7.2013

بھمبر اور گردو نواح میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری رمضان المبارک میں موسم خوشگوار ہونے کی توقع
بھمبر: بھمبر اور گردو نواح میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری رمضان المبارک میں موسم خوشگوار ہونے کی توقع تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل شروع ہونے والی مون سون کی بارشوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے گزشتہ روز شدید حبس کے بعد رات کو باران رحمت ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ برسا جو رات گئے تک جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اورشدید گرمی اور حبس سے ستائے ہوئے لوگوں نے سکھ کا سانس لیااس موقع پر لوگوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد تک موسم خوشگوار ہو جائیگا اور رمضان المبارک میں بھی باران رحمت برستا رہے گاجس سے رمضان المبارک میں مذہبی فرائض کی ادائیگی میں بھی آسانی پیدا ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوجوان ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں
بھمبر: نوجوان ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں بھمبرمیں نوجوان راہنما کو تحصیل چیئرمین زکوة و عشر تعینات کرنا وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ،وزیر اوقاف افسر شاہد اور قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا احسن اقدام ہے جس سے نوجوانوں میںسیاسی جذبہ مزید مستحکم ہو گا ان خیالات کااظہار چوہدری شیراز اکرم نے بھمبرمیں سلطان یوتھ فورس کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ حکومت نے پیپلز پارٹی کے متحرک ،نڈر ،بے باک اور دلیر نوجوان راہنما چوہدری حیدر علی کو تحصیل چیئرمین زکوة وعشر تعینات کرکے بھمبرکے نوجوانوں کو ایک نیا جذبہ اور غریب لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے جسکی وجہ سے بھمبرمیں پیپلزپارٹی مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی انہوںنے کہاکہ حیدر علی کاشر پر چھوٹی عمر میں ہی بھاری ذمہ داریاں آن پڑی ہیں جنہیں وہ احسین طریقہ سے نبھائیں گے اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ،وزیر اوقاف افسر شاہد اور قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا بھی شکریہ ادا کیا اس موقع چوہدری شیرا زاکرم میرپور سے قافلے کیساتھ سلطان یوتھ فورس کے دفتر پہنچے جہاں پیپلز پارٹی اور سلطان یوتھ فورس کے کارکنان نے انکا فقید المثال استقبال کیا چوہدری شیراز اکرم نے حیدر علی کاشر کو تحصیل چیئر مین زکوة و عشر کو مالائیں اور پھولوں کے ہار پہناکر ان کوعہدے پر تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی اس موقع پر چوہدری خالد ،چوہدری نوید ،چوہدری اظہر، چوہدری منیر ،راجہ ناصر ،چوہدری فیصل ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔