تھانہ صدر چکوال کے علاقہ اوڈھروال میں دو بھائیوں نے ساتویں جماعت کی طالبہ کی اغوا کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر چھریوں سے وار کر کے طالبہ کو زخمی کر ڈالا
Posted on July 6, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تلہ گنگ : تھانہ صدر چکوال کے علاقہ اوڈھروال میں دوبھائیوں نے ساتویں جماعت کی طالبہ کی اغوا کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر چھریوں سے وار کرکے طالبہ کو زخمی کرڈالا۔
گلشن بی بی زوجہ محمد اکبر سکنہ اوڈھروال نے ایڈیشنل سیشن جج چکوال کو درخواست دی کہ اس کی بیٹی مسماة غزالہ ساتویں جماعت کی طالبہ ہے وقوعہ کے روز وہ گھر میں اکیلی تھی کہ ملزمان انجم اور خرم پسران محمد شریف اس کے گھر گھس گئے اور اس کی بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر اغوا کرنے کی کوشش کی۔
جس پر مسماة غزالہ نے شور مچا دیا اس دوران ملزمان خرم نے چھری سے وار کرکے غزالہ کو زخمی کردیا ۔ عدالت کے حکم پر صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی۔