سیالکوٹ (جیوڈیسک) ایبٹ آباد اور سیالکوٹ میں مکان کی چھت اور دیوار گرنے سے پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ ایبٹ آباد، حویلیاں کے نواحی علاقے گھوڑا بٹگراں میں مکان کی دیوار گر گئی۔
جس کی زد میں آ کر تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ورثا کے مطابق بارش کے باعث خستہ حال کچے مکان کی چھت گری اور دیگر اہلخانہ محفوظ رہے۔ دوسری جانب سیالکوٹ کے نواحی علاقے بھابڑیاں میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔