خانیوال: خاتون نے 7 ماہ کی بیٹی سمیت خودکشی کر لی

Khanewal

Khanewal

خانیوال (جیوڈیسک) خانیوال میں سسرال کے جھگڑوں سے تنگ آ کر خاتون نے سات ماہ کی بیٹی سمیت خودکشی کر لی۔

شام کوٹ کی رہائشی آسیہ پر اس کا خاوند تشدد کرتا تھا۔ سسرال والوں کے جھگڑوں سے تنگ آ کر آسیہ اپنی سات ماہ کی بیٹی سمیت ٹرین کے آگے کود گئی۔ دونوں ماں بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔