پاک فوج نے، ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیز مواد کی روک تھام کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی طرز پر اینٹی آئی ڈی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق اینٹی آئی ڈی ٹاسک فورس میں انسداد منشیات ٹاسک فورس، پاک فوج، سویلین حکام اور ماہرین شامل ہونگے۔
ٹاسک فورس انٹیلی جنس اداروں سے معلومات حاصل کر کے ان کے مطابق کارروائی کرے گی۔ عسکری قیادت نے حکومت سے ٹاسک فورس کو قانونی حیثیت دینے سے متعلق سابق دور میں تیار کردہ مسودہ قانون کی جلد منظوری کی درخواست کی ہے۔