گلوبل وارمنگ پر بنی فلم سنو پیرسر کا ٹریلر انٹرنیٹ پر جاری

Snowpiercer

Snowpiercer

لاس اینجلس (جیوڈیسک) گلوبل وارمنگ پر ہالی وڈ میں بنائی گئی سائنس فکشن فلم سنو پیرسر کا ٹریلر آ گیا ہے۔ فلم میں دو ہزار اکتیس کا زمانہ دکھایا گیا ہے جب شدید سردی کے باعث زمین پر زندگی دم توڑنے لگتی ہے۔ سنو پیرسر کی کہانی فرانسیسی مصنف جیکوئی لوب کے ناول سے لی گئی ہے۔

فلم میں آج سے اٹھارہ سال بعد کا منظر دکھایا گیا ہے۔ زمین کا درجہ حرارت غیرمعمولی حد تک کم ہو گیا ہے۔ جاندار دم توڑنے لگے ہیں ایسے میں سائنسدان گلوبل وارمنگ روکنے کے لیے تجربہ کرتے ہیں جو ناکام رہتا ہے جس کے نتیجے میں ٹرین پر سفر کرتے چند لوگوں کے سوا تمام جاندار ہلاک ہو جاتے ہیں۔