پاکستانی شائقین کو ویسٹ انڈیز میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، محمد اکرم

Mohammad Akram

Mohammad Akram

لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستانی شائقین کو ویسٹ انڈیز میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، شاہد آفریدی کے ہونے سے بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبے مضبوط ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر ذرایئع سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ محمد اکرم نے کہا کہ سب کھلاڑی اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

پاکستانی شائقین کو ویسٹ انڈیز میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہدآفریدی کے ہونے سے ٹیم کا بیٹنگ اور بولنگ کا شعبہ مضبوط ہوگا، آفریدی، انیل کمبلے جیسے اسپنر ویسٹ انڈیز میں ہمیشہ کامیاب رہے ہیں۔ محمد اکرم کہتے ہیں کہ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے بولنگ میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔