گجرات کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے سٹیزن فرنٹ کی رکنیت حاصل کر لی
Posted on July 7, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : گجرات کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے سٹیزن فرنٹ کی رکنیت حاصل کر لی اس سلسلہ میں سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے وفد نے شیخ عرفان پرویز صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کی قیادت میں ان کی رہائشگا ہ پر ان سے ملاقات کی وفد میں سٹیزن سیکرٹری خاور بشیر بٹ اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری شامل تھے۔
اس موقع پر خاور بشیر بٹ نے رانا مشرف علی ناز کو تنظیم کے منشور و مقاصد سے آگاہ کیا اور منشور کے اہم نکات بیان کئے۔رانا مشرف علی ناز نے منشور سے متاثر ہو کر سٹیزن فرنٹ کی رکنیت حاصل کی اور کہا کہ اس منشور میں بہت اہم باتیں شامل ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے انسانی معاشرہ کیلئے بہترین ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے۔