گوانگ ژو (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات کو مضبوط بنائیں گے،ہم نے بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کرنا ہے۔مشکل حالات پر قابو پانے کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ لاہور سے کراچی تک موٹر وے جلد تعیمر کی جائے گی، چین کے صدر سے ملاقات نہایت مفید رہی،گلگت بلتستان میں غیر ملکیوں کی ہلاکت سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی، چینی رہنمائوں کو اپنے شہریوں کی فکر ہے۔
ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کو مضبوط بنائیں گے۔ چینی حکام نے توانائی بحران کے خاتمے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ توانائی بحران کو حل کرنے پر توجہ دی جاتی تو آج یہ حالت نہ ہوتی۔انھوں نے کہا کہ بھرپور کوشش کریں گے کہ منصوبوں پر جلد سے جلد عمل درآمد شروع ہو۔