لاہور (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، بالائی خیبرپختونخوا مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں گلگت بلتستان، پشاور، کوہاٹ، قلات اور میر پور خاص ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں، آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد سیدپور 105، اسلام آباد میں 81 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
جبکہ چکوال 62 ، لاہور ایئرپورٹ 49، راولپنڈی، مظفر آباد 38 ، گوجرانوالہ 33، سرگودھا 28 ، سیدوشریف، راولپنڈی بوکڑہ 24، لوئردیر23، مالم جبہ، لاہور سٹی 18، منڈی بہاالدین 15، منگلہ 11، بالاکوٹ، راولا کوٹ 10، جہلم 7، کاکول، گڑھی دوپٹہ 4، میانوالی 3، مری، کوٹلی، لسبیلہ، سیالکوٹ، اسلام آباد گولڑہ 02، جوہرآباد اور کوہاٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔