پریانکا چوپڑا اپنی نئی فلم غنڈے میں بھی آئٹم سانگ کرینگی

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا کو آئٹم نمبر راس آ گیا، ببلی بدمعاش اپنی نئی فلم غنڈے میں بھی آئٹم سانگ کریں گی۔ پریانکا چوپڑا نے شوٹ آٹ ایٹ وڈالا میں آئٹم نمبر ببلی بدمعاش ہے کیا جسے بے حد شہرت ملی، اداکارہ ان دنوں اپنی نئی فلم غنڈے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

خبر یہ ہے کہ پریانکا نے اس فلم میں آئٹم نمبر کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جس کے لیے کوریوگرافر بوسکو کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ غنڈے میں اداکار رنویر سنگھ اور ارجن کپور چور کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم آئندہ سال فروری میں ریلیز ہو گی۔