جامشورو:سہون قلندر لعل شہباز کی درگاہ پیدل جانے والے سات زائرین جامشورو اور بلوچستان کے درمیانی راستے پر کینجھر پہاڑ کے مقام پر زہریلہ پانی پینے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ جاںبحق ہونے والوں میں نیاز بگھیو ،شفیع محمد ببر ،غلام حسین ،نبی بخش سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ ان میں سے دو کا تعلق قمبر سے ہے
ہلاکت کی اطلاع کے بعد ایدھی اورپولیس نے پہنچ کر لاشوں کو سہون تعلقہ اسپتال پہنچانا شروع کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق پہاڑ کے اوپر ہواکی کمی اورزہریلا پانی پینے کے باعث ان افراد کی ہلاکت ہوئی ہے لاشوں کو اسپتال منتقل کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کے ورثا کی ایک بہت بڑی تعداد سہون تعلقہ اسپتال پہنچ چکی ہے۔