فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے والا شہری ہسپتال میں دم توڑ گیا جس پرعلاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کرسڑک بلاک کردی ۔ غلام محمد آباد کے آدم چوک کے رہائشی 40 سالہ اکرم کو دو روز قبل نماز فجر کے لئے مسجد جاتے ہوئے ڈاکوں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔
اکرم رات گئے مقامی ہسپتال میں دم توڑ گیا جس پر لواحقین اور اہل علاقہ نے پولیس کی نااہلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر آدم چوک کو بلاک کردیا اورشدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پایا جائے اور نااہل پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔