کوئٹہ : منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، 150 سے زائد افراد گرفتار

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) انسداد منشیات فورس نے کوئٹہ شہر کے مرکزی نالہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 169 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ نالے میں قائم ان کے ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔انسداد منشیات فورس نے پولیس کے ہمراہ شہر کے وسطی علاقے میں نکاسی آب کے نالے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔

کارروائی کے دوران منشیات فروشوں اور نشہ کرنے والے 169 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ وہاں موجود منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے ٹھکانوں کو مسمار کرکے آگ لگادی گئی۔

اے این ایف کے فورس کمانڈر بریگیڈئر عدنان عظیم نے ذرائع کو بتایا کہ نالے میں قائم ہوٹل اور ان کی 20سے زائد آرام گاہیں اور منشیات کی خریدو فروخت کی دکانیں بھی تباہ کی گئی ہیں۔ نالے میں کارروائی اسے مکمل طور پر کلیئر کرانے تک جاری رہے گی۔