آج کے معصوم بچے کل کی قوم کے معمارہیں ان کی بہترین پرورش ہمارا نصب العین ہونا چاہئے(چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری)

Sardar Insaf

Sardar Insaf

آج کے معصوم بچے کل کی قوم کے معمارہیں ان کی بہترین پرورش ہمارا نصب العین ہونا چاہئے۔چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری۔مجھے امید ہے کہ میرا ہم نام آج کا معصوم بچہ کل نام پیدا کرے گا ،میاں چنوں بار ایسوسی ایشن کے ممبر سردار محمد انصاف ایڈووکیٹ کے تقریباً -5سالہ بیٹے افتخار محمد عادل چوہدری سے ملاقات میں اظہار خیال

چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ آج کے معصوم بچے کل کی قوم کے معمار ہیں ان کی بہترین پرورش ہمارا نصب العین ہونا چاہئے تاکہ ملک و قوم کی خدمت کو اپنا فرض خیال کریں انہوںنے ان خیالات کا اظہار سپریم کورٹ پاکستان کیمپس میں موجود اپنے چیمبر میں میاں چنوں بار ایسوسی ایشن میاں چنوں کے ممبر سردار محمد انصاف ایڈووکیٹ کے تقریباً -5سالہ بیٹے افتخار محمد عادل چوہدری سے ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔

یاد رہے کہ سردار محمد انصاف ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس بحالی کی تحریک میں اپنے سر پر لالٹین اور ترازو باندھ کراور میاں چنوں ،اسلام آباد میں علامتی پھانسی لے کر ،میاں چنوں میں کچہری سے متصل روڈ کا نام افتخار محمد چوہدری روڈ رجسٹرڈ کروا کر اور اپنے پہلے بچے کا نام چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے نام پر افتخار محمد عادل چوہدری۔

اور دوسرے بیٹے کا نام افتخار محمد اسد چوہدری رکھ کر ملک بھر شہرت حاصل کی تھی جس کے بعدسے ان کی چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان افتخار محمد چوہدری سے اکثر ملاقات رہتی ہے اور ان کی درخواست پر چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان افتخار محمد چوہدری نے انکے بیٹے سے گزشتہ روز ملاقات کی۔