ضلع گجرات اور تحصیل سرائے عالمگیر کے ایس ای ،ایکسئین اور ایس ڈی اوز واپڈہ کی ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر چوہدری عابد رضا سے خصوصی میٹنگ
Posted on July 7, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
ضلع گجرات اور تحصیل سرائے عالمگیر کے ایس ای ،ایکسئین اور ایس ڈی اوز واپڈہ کی ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر چوہدری عابد رضا سے خصوصی میٹنگ ،تحصیل کھاریاں اور تحصیل سرائے عالمگیر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تحصیل کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں جاری ترقیاتی کاموں اور آئندہ ڈویلپمنٹ کے بارے میں بات چیت ہوئی ، چوہدری عابد رضا نے ہر یونین کونسل کو ماڈل کونسل بنانے کیلئے فزیبلٹی بنانے کی ہدایت کی۔
ڈیرہ پر ہونے والی ملاقات میں ایس ای گیپکو گجرات شبیر حسین طور،ایکسئین کنسٹرکشن گجرات ،ایس ڈی او کنسٹرکشن گجرات،ایکسئین کھاریاں،ایچ ڈی ایم محمد اعظم،ایس ڈی او کھاریاں 1، کھاریاں2، گلیانہ، ایس ڈی او کوٹلہ 1،کوٹلہ 2، ایکسئین کنسٹرکشن سرائے عالمگیر اورایس ڈی او راجڑ سرائے عالمگیر ،ایس ڈی او جی ایس ای نے شرکت کی۔