دورہ ویسٹ انڈیز : قومی ٹیم آج روانہ ہوگی

West Indies tour

West Indies tour

ویسٹ انڈیز(جیوڈیسک) قومی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے آج روانہ ہوگی۔ کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں جیت کا عزم ظاہر کیا ہے۔

دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے کھلاڑی گزشتہ روز لاہور سے کراچی پہنچے تھے۔ ٹیم پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لئے آج ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔ سیریز کا پہلا میچ چودہ جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔ کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں ناکامی کے بعد دورہ ویسٹ انڈیز اہم ہے۔ ویسٹ انڈیز کو ان کی سر زمین پر ہرانا آسان نہیں ہوگا۔ جیت کے لئے کھلاڑیوں کو ایک ہوکر کھیلنا ہوگا۔