آئیفا ایوارڈز میں رنگ و نور کی برسات، برفی نے میلہ لوٹ لیا

Ayyfa Awards

Ayyfa Awards

بالی ووڈ (جیوڈیسک) چینی شہر میکا میں سجنے والا بالی وڈ ایوارڈز میلہ رنبیر کپور کی فلم ”برفی” نے لوٹ لیا۔ برفی کے ہدایت کار انوراگ باسو پر ایوارڈز کی بارش ہوتی رہی۔ میکائو بالی ووڈ کے آئیفا ایوارڈ کی خوبصورت رنگا رنگ تقریب اس بار چینی شہر میکا میں سجائی گئی جس میں بالی ووڈ کے نامور ستاروں، ہدایتکاروں اور دیگر فنکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ بالی وڈ کیسو سال پورے ہونے پر اس بار آئیفا ایوارڈ تقریب کی سج دھج ہی نرالی تھی۔

بالی وڈ کنگ خان اور چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور تقریب کے میزبان تھے جنہوں نے تیکھے اور مسکراہٹوں بھرے جملوں سے خوب رونق جمائی۔ آئیفا ایوارڈ کو بالی وڈ کا آسکر ایوارڈ بھی کہا جاتا ہے جو اس بار رنبیر کپور کی شرارتوں بھری فلم “برفی ” نے اپنے نام کیا۔

برفی کے ہدایتکار انوراگ باسو نے مسکراتے چہرے کیساتھ بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ وصول کیا۔ رنبیر کپور کو بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا لیکن تقریب میں موجود نہ ہونے پر ان کا ایوارڈ بھی انوراگ باسو نے وصول کیا۔ مسحورکن تقریب چار گھنٹے جاری رہی۔ ہالی ووڈ اداکار وین ڈیم بھی اس تقریب کا حصہ بنے۔ انہیں بھی خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔