بالی وڈ کے دبنگ خان کو ایک اور مقدمے کا سامنا

Overbearing Khan

Overbearing Khan

بالی وڈ (جیوڈیسک) کے دبنگ خان کو ایک اور مشکل کا سامنا، ایک سماجی کارکن نے سلمان خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ ممبئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار دو میں سلمان خان کی گاڑی کی ٹکر سے راہگیر ہلاک ہو گیا۔

اور وہ موقع سے فرار ہوگئے تھے جس پر ان کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے لیکن سلمان خان نے اس کیس سے متعلق معلومات اپنی ویب سائٹ پر شیئر کی ہیں اور وہ لوگوں سے کمنٹس لے رہے ہیں۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سلمان خان کا یہ اقدام قانون کی خلاف ورزی ہے اور وہ عدالتی کارروائی میں مداخلت کی کوشش کر رہے ہیں۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔ پانچ اگست کو درخواست پر باقاعدہ سماعت ہوگی۔