سرگودھا : لوڈ مینجمنٹ پلان، خلاف ورزی پر 79 سی این جی اسٹیشن سیل

CNG station cell

CNG station cell

سرگودھا (جیوڈیسک) میں لوڈ منیجمنٹ پلان کی خلاف ورزی کرنے والے 79 سی این جی اسٹشینز کو سیل کر دیا گیا۔ ان میں پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا فلنگ اسٹیشن بھی شامل ہے۔ سوئی گیس حکام نے سرگودھا، خوشاب اور میانوالی میں لوڈمینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کرانے کے لئے سی این جی اسٹیشنز پر چھاپے مارے اور خلاف ورزی کرنے والے اناسی فلنگ اسٹیشنوں کو سیل کر دیا۔

ان میں سابق چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی ندیم افضل چن کا بھیرہ میں واقع سی این جی اسٹیشن بھی شامل ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر محمود بخش گیلانی کا کہنا ہے کہ حکم امتناعی کے باوجود پولیس اور گیس حکام نے کنکشن منقطع کئے۔ ان کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔