ٹوبہ ٹیک سنگھ : لڑکی سے زیادتی کرنے والا جعلی پیر گرفتار

Toba Tek Singh

Toba Tek Singh

ٹوبہ ٹیک سنگھ (جیوڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جعلی پیر نے تین روز تک مبینہ زیادتی کی جس کے بعد وہ لڑکی سے شادی کے لیے اس کے والدین کو دھمکیاں دیتا رہا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا۔ کاشف شاہ نامی جعلی پیر جنات نکالنے کا دعوے دار تھا۔

جعلی پیر نے زیادتی کے بعد لڑکی کے والدین کو بتایا کہ لڑکی کے مرض کا علاج شادی ہے جو خود اسی سے ہونی چاہیے۔ لڑکی کے والدین دھمکیوں کے بعد شادی کے لیے تیار ہو گئے لیکن محلے داروں کی شکایت پر جعلی پیر کو پولیس نے پکڑ لیا، جب کہ لڑکی نے بھی زیادتی کی تصدیق کردی۔