چینی حکومت نے پاکستان سے دوستی کاحق ادا کر دیا، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

بیجنگ (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی حکومت نے پاک چین دوستی کا حق ادا کردیا، چین کی سرکاری تعمیراتی کمپنی سے لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سے میٹروبس سسٹم اور انڈر گراونڈ بس سروس کی تعمیر کا معاہدہ کر لیا۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے چین کے صنعتی شہر گوانگ ژو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن شہروں میں میٹرو بس اور انڈر گراونڈ بس چلائی جائے گی۔

ان 5 شہروں میں لاہور، ملتان ، فیصل آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی بحالی حکومت پنجاب کی شفافیت پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے پاک چین دوستی کاحق ادا کر دیا، دورہ چین سے توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر کے کئی منصوبوں کی راہ ہموار ہو گی۔