مصر میں امریکا کی ایما پر فوج نے جمہوری صدر کو ہٹایا، منور حسن

Munawar Hasan

Munawar Hasan

کراچی (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ مصر میں امریکہ کی ایما پر فو جی بغاوت نے جمہوری صدر کو عہدے سے ہٹایا۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مصر کی سابقہ جمہوری حکومت سے اظہار یکجہتی کی ریلی خطاب میں سید منور حسن کا کہنا تھا کہ وہ محمد مرسی ہی کو مصر کا صدر مانتے ہیں۔

انقلاب کے نام پر ریاست کے بر خلاف کام کیا۔ فوجی بغا وت کے بعد صرف ترکی نے اس فعل کی مخا لفت کی جبکہ تمام اسلامی ممالک نے چپ سدھار رکھی ہے۔اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے بھی خطاب کیا اور مصری فوجی اور عدلیہ کے اعلی حکام کی تصاویر کو بھی نظر آتش کیا۔