مالی میں ایمرجنسی ختم، صدارتی انتخابات کیلئے مہم شروع

Maali

Maali

مالی (جیوڈیسک) مالی میں 28 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم شروع کردی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی میں 28 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ملک میں قریب 6 ماہ سے نافذ ایمرجنسی کا بھی خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

ایمرجنسی کی وجہ سے ملک بھر میں 50 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی تھی۔ ملک کے شمالی حصوں میں امن و امان کی خراب صورت حال کی وجہ سے 5 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ اس ماہ کے آخر میں منعقد ہونے والے ان انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں سے چار سابق وزرائے اعظم ہیں۔