سبسٹین ویٹل جرمن گراں پری جیت گئے

Sabsteen Vettel

Sabsteen Vettel

برلن (جیوڈیسک) سبسٹین ویٹل ہوم ٹریک پر جرمن گراں پری جیت گئے ہیں۔ رواں سیزن میں یہ ان کی چوتھی فتح ہے جس سے انہوں نے ڈرائیورز کی رینکنگ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم بنا لی ہے۔ برلن جرمن گراں کے لئے ڈرائیورز گزشتہ روز ٹریک پر اترے۔ فن لینڈ کے رمی رائیکونین دوسرے نمبر پر رہے جبکہ فرانس کے رومین گراسژاں تیسرے نمبر پر رہے۔ مرسیڈیز ٹیم کے برطانوی ڈرائیور لیوس ہملٹن نے پول پوزیشن سے مقابلے کا آغاز کیا تاہم ٹرپل ورلڈ چیمپیئن جرمن ڈرائیور سبسٹین ویٹل ہوم ٹریک پر جیت کے لیے پہلے سے ہی پرعزم تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن گراں پری نیورمبرگ کے ٹریک پر ہوئی جس کی وجہ شہرت اس کا 21 کلومیٹر طویل نارڈ شلائیفے سرکٹ ہے۔ لیوس ہملٹن نے ہفتے کو پول پوزیشن حاصل کر لی تھی۔ 1954 کے بعد مرسڈیز کو جرمن گراں پری میں پہلی مرتبہ پول پوزیشن ملی ہے۔ ہفتے کو پول پوزیشن کے حصول میں کامیابی کے بعد ہملٹن کا کہنا تھا کہ ابتدا میں وہ اپنی کار سے بالکل مطمئن نہیں تھے۔ ویٹل نے ہفتے کو ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ ہمیں 60 چکر لگانے ہوں گے۔

یہ طویل گراں پری ہے، یہاں بہت کچھ ہو سکتا ہے لہذا میرا نہیں خیال کہ اس ریس کا نتجہ آسانی سے طے کیا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں حقیقی طور پر پہلے تو خود پر دھیان دے رہا ہوں۔ ویٹل گزشتہ ماہ کینیڈین گراں پری میں بھی کامیاب رہے تھے جو کینیڈا میں ان کی پہلی فتح تھی۔ اتوار کی ریس کے برعکس کینیڈین گراں پری انہوں نے پول پوزیشن سے شروع کی تھی۔ اس ریس میں لیوس ہملٹن تیسرے نمبر پر رہے تھے۔

رواں سیزن میں ورلڈ چیمپیئن ویٹل ملائیشیا اور بحرین میں کامیاب رہے تھے اور کینیڈین گراں کی جیت ان کی تیسری فتح تھی۔ اتوار کی جیت کے نتیجے میں ڈرائیوروں کی سٹینڈنگ میں ان کی سرفہرست پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی تھی۔ اس وقت وہ 157 پوائنٹس کے ساتھ اس پوزیشن پر ہیں جبکہ سپین کے الانسو 123 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ لوٹس ٹیم کے فن لینڈ کے ڈرائیور ریمی رائیکونین تیسرے نمبر پر ہیں اور ان کے پوائنٹس 116 ہیں جبکہ برطانوی ڈرائیور ہملٹن 99 پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔