ڈیوڈ بیکھم سپیشل بچوں کی مدد کیلئے سنگاپور پہنچ گئے

David Beakum

David Beakum

سنگاپور (جیوڈیسک) سنگاپور سابق سٹار انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکھم سپیشل بچوں کی مدد کرنے کے لیے سنگاپور پہنچ گئے۔ سنگاپور میں سپیشل بچوں کی مدد کے لیے ایک چیرٹی تنظیم نے تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں سٹار فٹبالر نے میزبان ملک کی فٹبال ٹیم کی ٹی شرٹس پر دستخط کیے۔ ڈیوڈ بیکھم کے سائن والی ان ٹی شرٹس کی۔

سینڈز فیسٹیول میں نیلامی کی جائے گی جس سے حاصل ہونیوالی رقم کو خصوصی بچوں کی دیکھ بھال کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ تقریب میں ڈیوڈ بیکھم نے بچوں سے بھی ملاقات کی۔ ان کے ساتھ نہ صرف تصاویر بنوائیں بلکہ انہیں اپنے خاص آٹو گراف بھی دیے۔ اس موقع پر ڈیوڈ بیکھم کا کہنا تھا کہ انہیں بچوں کے ساتھ کام کرنا اور کھیلنا اچھا لگتا ہے۔