پشاور : سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کمی

Gold

Gold

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں 2 دن کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پشاور میں 2 دن پہلے سونے کی فی تولہ قیمت 51 ہزار 500 روپے تھی جو اب کم ہو کر 50 ہزار 750 روپے فی تولہ قیمت ہو گئی ہے۔

2 دن کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روہے کمی ہو ئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آئندہ چند روز میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔