بھارت (جیوڈیسک) میں سبزیوں کی قیمت میں تشویشناک حد تک اضافہ کے بعد سبزیاں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی۔
بھارت میں حالیہ سیلاب نے جہاں انفراانسٹراکچر کو تباہ کیا ہے وہیں سبزی کی فصل کو بھی سیلاب سے بے حد نقصان پہنچا ہے۔ بھارت میں سیلاب کے بعد سبزیوں کی قیمت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعد سبزیوں کی خریداری غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہے۔
بھارتی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بائیس ارب کے ویلفیئر کے پروگرام کی منظوری دی ہے۔ جس کے ذریعے سے سبزی کی قیمتوں میں کمی کرکے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔