حافظ آباد : چوہدری کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) کے نواحی گاں میں با اثر شخص کے مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔ نوجوان کی ہلاکت پر ورثا مشتعل ہوگئے اور لاش سڑک پر رکھ احتجاج کیا۔ جس ماں کا جواں سال بیٹا ناحق قتل کردیا جائے اس ماں کی تو دنیا ہی اجڑ جاتی ہے۔ جوان بیٹے کی میت دیکھ کر ماں کا کلیجہ پھٹ نہ جائے یہ کیسے ممکن ہے۔

بائیس سالہ ساجد علی علاقے کے چوہدری کا ملازم تھا اور چوہدری روایتی طور پر ظالم تھا۔ ساجد علی چوہدری کے مظالم سے تنگ بھی تھا اسی لیے اس نے چوہدری کی نوکری کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن اپنی دولت کے نشے میں چور چوہدری ساجد کو زبردستی اپنے ساتھ لے گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چوہدری اپنے ملازم ساجد علی پر تشدد بھی کرتا تھا اور آ ج تو ظالم نے ظلم کی انتہا کر دی ساجد علی پر اس قدر تشدد کیا کہ وہ جان کی بازی ہار گیا۔ تھانہ ونی کے چٹھہ پولیس کے مطابق ملزم چوہدری ارشاد چھٹہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔