ایم کیو ایم کے جاں بحق ہو نیوالے دو کارکنوں کی تدفین کردی گئی

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے دو کارکنوں عبدالوہاب اور محمدرفیق کو شہدا قبرستان یسین آباد اور بلدیہ ٹان قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعدا موجود تھی۔ عبدالوہاب کی نمازجنازہ بعد نماز ظہر مسجد قبا بندھانی کالونی میں اداکی گئی جبکہ محمدرفیق شہید کی نمازجنازہ تجلی نورمسجد بلدیہ ٹان میں اداکی گئی۔

نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عادل خان،یوسف شاہوانی،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ذمہ داران، سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران، کارکنان، ہمدردوں اور شہدا کے عزیز واقارب نے شرکت کی اور تنظیمی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعائیں کیں۔