ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کرنے کا افسوس ہے، محمد عمران

Mohammad Imran

Mohammad Imran

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کرنے کا افسوس ہے، ٹیم نے ایک سنہری موقع گنوا دیا۔ جوہر بارو سے ذرائع سے گفتگو کرتے ہو ئے محمد عمران نے کہا کہ ورلڈ ہاکی لیگ سے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کا ایک سنہری موقع تھا۔

لیکن کھلاڑیوں سے بنیادی غلطیاں ہوئیں جس کا بہت افسوس ہے۔ محمد عمران کا کہنا ہے کہ کوالیفائی نہ کرنے کی کوئی معذرت نہیں، ٹیم کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی صرف ایک میچ میں شکست کی وجہ سے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کی دوڑ سے باہر ہو گئے، کوشش ہو گی کہ ایشیا کپ میں کامیابی حاصل کریں اور ورلڈ کپ میں شرکت کے اہل ہوجائیں۔