بالی وڈ اسٹار ری تھک روشن کے دماغ کا کامیاب آپریشن

Rithik Roshan Surgery

Rithik Roshan Surgery

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اسٹار ری تھک روشن کے دماغ کا ممبئی کے اسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ دوماہ پہلے فلم بینگ بینگ کی شوٹنگ کے دوران ری تھک روشن کے سرمیں چوٹ لگنے سے خون جم گیا تھا۔ ان کے سر میں مسلسل درد رہنے لگا تھا اور ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا تھا۔

اتوار کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں ان کی کامیاب برین سرجری کی گئی۔ ری تھک روشن کے والد راکیش روشن کاکہنا ہے کہ آپریشن معمولی نوعیت کا تھا اور ری تھک روشن ٹھیک ہیں۔ ری تھک روشن کی آنے والی فلموں میں کرش تھری اور بینگ بینگ شامل ہیں۔