راجن پور (جیوڈیسک) کی تحصیل روجھان میں تین اضلاع کی پولیس بھی ڈاکوئوں سے 9 اہلکار بازیاب کرانے میں ناکام ہوگئی۔ اہلکاروں کی بازیابی کے لئے مقامی سرداروں سے مدد طلب کر لی گئی۔ روجھان کے علاقے کچا جمال میں پولیس کی جانب سے 9 اہلکاروں کی بازیابی کے لئے کیا جانیوالا آپریشن ناکام ہوگیا۔
تین اضلاع کی پولیس 16 گھنٹے تک صرف دریا میں گولیاں برساتی رہی۔ علاقے میں بکتر بند گاڑیاں تک نہیں پہنچائی جاسکیں۔ ڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او راجن پور نے مقامی سرداروں اور سیاسی نمائندوں کے ذریعے اہلکاروں کی رہائی کے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ واضع رہے کہ ڈاکوئوں نے اتوار کی صبح چار بچے کچا جمال میں چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے 9 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔