وزیراعظم میاں نوازشریف چین کا دورہ مکمل کرکے وطن روانہ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

بیجنگ (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف چین کا 5 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور ان کے وفد کو چینی نائب وزیرخارجہ اور پاکستانی سفارتخانے کے عملے نے رخصت کیا۔ وزیر اعظم کے 5 روزہ دورے میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔