بچوں کو قتل کرنے کیلئے زہر شوہر نے لا کر دیا : ملزمہ

Abbottabad

Abbottabad

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) ایبٹ آباد میں اپنے تین بچوں قتل کرنے والی خاتون نے زہر کی فراہمی کا الزام اپنے شوہر پر عائد کر دیا۔ مقامی عدالت میں پیشی کے بعد ملزمہ آسیہ نے ذرائع کو بتایا کہ اس کے شوہر سلطان محمود کے بیروزگار ہونے کے باعث گھر میں اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

سلطان نے اسے زہر لا کر دیا تاکہ وہ بچوں کھلا دے۔ آسیہ کے مطابق اس نے اپنے تینوں بچوں کو زہر اجوائن میں ملا کر دیا جس سے وہ تینوں جاں بحق ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔