پاکستان سے ملحقہ صوبوں میں 5 ہزار شدت پسند موجود ہیں، افغان جنرل

Afghan General

Afghan General

کابل (جیوڈیسک) افغان جنرل شریف یفتالی نے الزام لگایا ہے کہ پاک سرحد کے قریب صوبوں میں 5 ہزار سے زائد شدت پسند موجود ہیں، جن میں بڑی تعداد پاکستانی اور چیچن باشندوں کی ہے۔ افغان جنرل شریف یفتالی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کے قریبی افغان صوبوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ سال کی نسبت ان علاقوں میں دہشت گردوں کی تعداد میں بھی 15 فیصد ہوا ہے، جو اب 5 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں 3 ہزار سے زائد مدرسے ہیں جہاں سے لوگوں کو افغانستان کا امن سبوتاژ کرنے کیلئے بھیجا جارہا ہے۔ افغان فوجی سربراہ جنرل محمد کریمی کا بھی جنرل یفتالی کی تائید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والوں نے پاکستان میں مدرسے بند کردیئے ہیں تاکہ مزید دہشت گرد افغانستان بھیج سکیں۔