سکھر (جیوڈیسک) سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں کچرے کنڈی اور پانی کی فراہمی نہ ہونے کے سبب شہریوں کا نساسک کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق نساسک کے دفتر کے سامنے شہرکے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
مظاہرین کاکہناتھا کہ اس سخت گرمی میں پچھلے کئی ہفتوں سے ان کے علاقوں میں کچرے کے ڈھیر جمع ہیں جبکہ پانی کی فراہمی بھی لائن بچھانے کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے جسکی وجہ سے ہم سخت ازیت میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ مظاہرین نے نساسک کیخلاف سخت نعرے بازی کی اورجلد پانی کی فراہمی اور شہر میں صفائی ستھرائی کیلئے اقدامات کرنے کی اپیل کی۔