چین : سابق وزیر ریلوے کو کرپشن کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی

China Minister Railways

China Minister Railways

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں سابق وزیر ریلوے کو کرپشن کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی۔ بیجنگ کی ایک عدالت نے سابق وزیر ریلوے Liu Zhijun کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر معطل سزائے موت سنائی ہے۔ چینی قانون کے مطابق معطل سزائے موت بالعموم عمر قید میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

ایک لاکھ ین سے زائد کی کرپشن کرنے والے کو سزائے موت دی جاتی ہے۔ سابق وزیر ریلوے پر تیرہ کروڑ ڈالر کی خوردبرد کا الزام تھا۔ Liu کو 2003 میں ریلوے کا سربراہ مقرر کیا گیا اور آٹھ سال بعد عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ انہیں گزشتہ سال نومبر میں حکمراں کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔