جرمن ڈرائیور نیسبا سچین ویٹل نے جرمن گراں پری جیت لی

German Driver

German Driver

برلنسبا (جیوڈیسک) سچین ویٹل نے جرمن گراں پری جیت لی، یہ مجموعی طور پر ان کے کیرئیر کی 30 ویں، اور جرمنی میں پہلی کامیابی ہے۔جرمنی کے شہر نیور برگ رنگ میں ہونے والی ریس میں سباسچین ویٹل چھائے رہے،جرمن ڈرائیور نے اپنے ہی ملک میں ہونے والی ریس میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ، 41 منٹ، 14 عشاریہ سات ایک ایک سیکنڈز میں طے کرکے ریس اپنے نام کرلی۔ کمی ریکنن دوسرے اور رومین گروس جین تیسرے نمبر پر رہے۔ ریس کے دوران کئی ناخوش گوارواقعات بھی ہوئے۔ سباسچین ویٹل اس سال چارریسز جیت کر 157 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔