لالیاں (جیوڈیسک) چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں خلع کا دعوی کرنے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن اور والدہ کو قتل کر دیا۔ نواحی علاقہ دربار میاں محمد صدیق لالی میں ممتاز نامی شخص نے چھ ماہ قبل اپنی بہن شہناز بی بی کی شادی حاجی عثمان کے رہائشی شادی شدہ قمر شہزاد سے کر دی۔
خود مزدوری کے لیے مسقط چلا گیا۔ عدم موجودگی میں بہن شہناز کی میاں سے نہ بن سکی تو اس نے سول کورٹس لالیاں میں خلع کا دعوی کر دیا۔ اطلاع پر اس کا بھائی پاکستان واپس لوٹ آیا اور رات ایک بجے کے قریب فائرنگ کرکے والدہ اور بہن شہناز کو قتل کر دیا۔