آم کی برآمدات کیلئے پاکستان کی معاونت کر رہے ہیں: اولسن

Olson

Olson

اسلام آباد اسلام آباد امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکی عوام پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کے خواہاں ہیں۔ کہتے ہیں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ آم کی پیداوار میں اضافے اور برآمدات کیلئے معاونت کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں تیسری سالانہ مینگو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکی عوام پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آم پاکستان کی روایتی مہمان نوازی کا حصہ ہے۔ پاکستان میں آم کی پیداوار میں اضافے اور برآمد میں معاونت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائی مینگو، پلپی جوسز اور دیگر مصنوعات کیلئے تکنیکی معاونت کر رہے ہیں۔ مینگو ڈپلومیسی کی ٹرم اچھی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری تجارت قاسم نیاز نے کہا کہ پاکستان کی مینگو ڈپلومیسی بہت کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی معاونت پر امریکی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔