وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق نئی حکمت عملی تمام فریقین کو اعتماد میں لے کر تیار کی جائے گی۔ کسی کے فون کال پر اب کوئی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔
سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ حکومت ایسی پالیسی وضع کرنا چاہتی ہے۔ جس کے تحت ملک میں امن ہو۔ ملکی سیاسی قیادت کی مشاورت قومی سلامتی سے متعلق نئی پالیسی تشکیل دے گی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختون خوا حکومت کی درخواست پر حکومت نے بارہ جولائی کو پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس طلب کیا ہے۔ جس میں قومی سلامتی کی نئی حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے اس کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کی درخواست کی ہے۔ حکومت خیبر پختون خوا کی سنگین صورتحال پر تحریک انصاف کا نقطہ نظر لینا چاہ رہی ہے۔