آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

ICC

ICC

آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم بدستور سرفہرست ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ پروٹیز ایک سو پینتیس ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ بھارت نے انگلینڈ سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے۔ انگلینڈ ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف تین صفر کامیابی حاصل کر کے دوبارہ سے دوسری پوزیشن پر آسکتا ہے۔

آسٹریلیا چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر اور سری لنکن ٹیم ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ آٹھویں اور بنگلہ دیش نویں نمبر پر موجود ہے۔