لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے گجرات اسکول وین آتشزدگی کیس میں پنجاب بھر کی اسکول بسوں اور پرائیویٹ ایمبولینسز میں سی این جی سلنڈرز کے استعمال سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ وہ کسی کو سزا دینے کیلئے نہیں، نظام ٹھیک کرنے کیلئے بیٹھے ہیں۔
سزا صرف انہیں ملے گی جو حادثات کے ذمہ دارہوں گے۔ اوگرا کی جانب سے جواب داخل کراتے ہوئے عدالت کو بتایا گیا کہ ناقص سی این جی سلنڈر استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ ڈی پی او گجرات نے بیان میں کہا کہ ناقص سلنڈرز کے استعمال پر پانچ سوگاڑیاں بندکی گئیں۔ عدالت نے اسکول وینز اور نجی ایمبولینسز میں سی این جی سلنڈرزکے استعمال پررپورٹ طلب کرتے ہوئیسماعت دو ہفتیکے لئے ملتوی کردی۔