گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں نا معلوم کار اور موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے معروف سیاسی وسماجی کارکن قتل ,نعش پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کردی گئی، تفصیلات کے مطابق کوٹلی پیر احمد شاہ کا رہائشی معروف سیاسی و سماجی کارکن حاجی حنیف آج صبح اپنے گھر سے گاڑی پر سوار ہو کراپنے آفس شہر کی جانب نکلے ہی تھے۔
اچانک چند نا معلوم موٹر سائیکل اور کار سوار وہاں پر پہنچ گئے جنہوں نے حاجی حنیف کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں حاجی حنیف شدید زخمی ہو گئے ،زخمی کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاس منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔