اسلام آباد (جیوڈیسک) بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈز کی تشکیل نو کا عمل جاری ہے۔ لیسکو بورڈ ارکان کی تعداد اٹھارہ سے کم کر کے بارہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں لاہور چیمبر آف کامرس کی نمائندگی بحال کر دی جائے گی تاہم اب تک جن ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
ان میں وزیر اعلی پنجاب انسپکشن ٹیم کے سابق رکن نجم سعید، سابق بیوروکریٹ مہر جیون خان اور ریٹائرڈ آئی جی پنجاب چودھری عبدالمجید بھی نئے بورڈ میں شامل ہوں گے۔ بورڈ کا حتمی اعلان آئندہ چند روز میں ہو گا۔
ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ کی تشکیل نو کا فیصلہ وزیر اعظم نوازشریف کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے جس کے تحت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈز تبدیل کئے جا رہے ہیں تاکہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔