کھیل سے ہی میدان سجتے ہیں کھیلوں میں ہار جیت ہوتی ہے

بھمبر : کھیل سے ہی میدان سجتے ہیں کھیلوں میں ہار جیت ہو تی ہے لیکن اس سے برداشت اور حوصلہ بھی پیدا ہوتا ہے کھیل مثبت سرگرمیاں ہیں ان سے نوجوان برائیوں سے بچ سکتے ہیں کھیلوں کا انعقاد احسن اقدام ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اپوزیشن لیڈر وممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے بھمبر رجانی میں منعقدہ کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ کھیلوں سے بھائی چارے کی فضا قائم ہو تی ہے معاشرے کو برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے کبڈی میچ میں کشمیر ٹائیگر ز کلب نے کسچناتر کلب کو شکست دی لیکن ہار جیت کھیل کاحصہ ہے ہم سب کو ہار اور جیت کا احترام کرنا چاہئے فائنل میچ میں کشمیر ٹائیگرز کلب نے کسچناتر کلب کو ہرا کر اپنے نام کیا ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے ونر ٹیم کو 15000جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 10,000 اور آرگنائزنگ کمیٹی کو 25000 دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر دبئی کے معروف بزنس مین احمد بھٹی نے جیتنے والی ٹیم کیلئے نقد 10,000 روپے دیے اس موقع پر کشمیر ٹائیگرز کلب کے کوچ شوکت بھٹی اور چوہدری محمد ارشد کوکی نے آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے پر چوہدری محمد یونس، چوہدری گلزار احمد ذیلدار، چوہدری محمد حسین عرف ٹیلو، چوہدری منظور، چوہدری یاسر رفیق کو مبارکباد پیش کی کبڈی ٹورنامنٹ جیتنے پر کشمیر ٹائیگرز کلب کے کھلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے پورے شہر کا چکر لگایا۔